چیمپئنز ٹرافی کیلیے کراچی میں موجود افغان کرکٹ ٹیم دو حصوں میں تقسیم

افغان ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ جمعے کو جنوبی افریقا کے خلاف کراچی میں کھیلے گی


زبیر نذیر خان February 18, 2025
فوٹو فائل

کراچی:

ائی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے کراچی میں موجود افغان کرکٹ ٹیم دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم نے منگل کو دو حصوں  میں پریکٹس سیشن کیا، کچھ کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس میں مشغول رہے جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے حنیف محمد ریجنل کرکٹ گراؤنڈ پر مشقوں کو ترجیح دی۔

معروف آل راؤنڈر راشد خان نیٹ پر جارحانہ انداز میں اسٹروکس کھیلتے ہوئے نظر آئے۔

چیمپینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ  جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں