سیاحتی مقام پر نقلی برف کے استعمال پر سیاح سیخ پا!

سیاحتی گاؤں نے نقلی برف باری کے لیے کاٹن کا رُواں اور صابن کا پانی استعمال کرنے پر شدید ردِ عمل کے بعد معذرت طلب کرلی


ویب ڈیسک February 21, 2025

چین میں ایک سیاحتی گاؤں نے نقلی برف باری کے لیے کاٹن کا رُواں اور صابن کا پانی استعمال کرنے پر شدید ردِ عمل کے بعدمعذرت طلب کرلی۔

اپنے دفاع میں چینگڈو اسنو ولیج پروجیکٹ کا کہنا تھا کہ جنوری کے آخر میں موسم گرم تھا اور نئے قمری سال کی چھٹیوں کے دوران برفانی گاؤں نے ویسی شکل نہیں اختیار کی جیسی سوچی گئی تھی۔

چینگڈو کے مضافاتی علاقے میں کھولے گئے نئے سیاحتی مقام کو افتتاح کے فوراً بعد اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں گھومنے آئے لوگوں نے کاٹجز اور جنگل کے راستوں پر پڑی برف کو کاٹن کا پایا۔

ایک سیاح نے چینی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کو دھوکا دیا گیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ان کی عقل کی بے عزتی کی گئی ہے۔

مقبول خبریں