مسافروں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کا بڑا اقدام

عنقریب پی آئی اے اندرونی ملک کے ساتھ ساتھ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں میں اضافہ کرے گا، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک February 19, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ٹکٹ خریداری مزید آسان کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پی آئی اے کے مسافر اب ٹکٹ کی خریداری جاز کیش سے بھی باآسانی کر سکیں گے، جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس معاہدے پر پی آئی اے اور جاز کیش کے اعلیٰ حکام نے دستخط کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قدم سے ٹکٹ کے حصول کے لیے مسافر کیش اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ جاز کیش کے ذریعے سے بھی ادائیگی کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا پی آئی اے  انتظامیہ کا نصب العین ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے نیٹ ورک میں تیزی سے وسعت لا رہا ہے اور عنقریب پی آئی اے اندرونی ملک کے ساتھ ساتھ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں میں اضافہ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں