چیمپئنز ٹرافی؛ پاور پلے میں پاکستان نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟

پاکستانی ٹیم نے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میں اپنے نام کیا ہے


ویب ڈیسک February 19, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ فارمیٹ میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاور پلے (ابتدائی 10 اوورز) میں 22 رنز بنا کر اپنی سرزمین پر کم ترین اسکور بنا نے کا ریکارڈ بنا لیا۔

ایک روزہ فارمیٹ میں اننگز کے ابتدائی 10 اوورز میں 30 گز کے دائرے سے باہر صرف فیلڈر کھڑے کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔اس دوران افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم دو وکٹوں کے نقصان پر 22 رنز بنا سکی۔

اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 19 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا لیکن وہ میچ ابو ظہبی میں کھیلا گیا تھا۔

پاکستان کا اس فارمیٹ میں تمام وینیوز کے اعتبار سے پاور پلےکے اندر سب سے کم اسکور نو رنز ہے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈونڈِن میں 2018 میں بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں