امریکا میں چار برس سے ایک نمبر کا سیٹ استعمال کرنے والے شخص نے بالآخر کروڑوں روپے مالیت کی لاٹری جیت لی۔
امریکی ریاست مشیگن کے علاقے وین کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ شہری نے 8 جنوری کو لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا جس کا نمبر 04-08-17-28-36-43 تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چار برسوں سے نمبروں کے اس سیٹ سے لاٹری کھیل رہے ہیں۔
ان اعداد کے سیٹ پر ثابت قدم رہنے نے بالآخر ان کو 13 لاکھ ڈالر (36 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد) مالیت کا انعام جتوا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے لاٹری ایپ میں اپنا ٹکٹ اسکین کیا اور دیکھا کہ وہ جیت چکے ہیں۔ جیتنے کا احساس زبردست ہوتا ہے، اس انعام سے ان کو اور ان کے خاندان والوں کو معاشی آزادی ملی ہے۔