چینی کے زیادہ استعمال کا براہ راست تعلق ٹائپ 2 ذیابیطس سے ہے۔ اور اسی وجہ سے بہت سے لوگ چینی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر 30 دن تک چینی استعمال نہ کی جائے تو جسم میں کیا تبدیلیاں رونما ہونگی؟
جلد کی صحت
چینی سے مکمل اجتناب عمر سے متعلقہ جلد کی خرابی کو کم کر سکتا ہے اور شوگر سے متعلقہ جلد کے مسائل کے اثرات کو کم کر سکتا ہے۔
بہتر بلڈ شوگر کنٹرول
چینی کو ایک ماہ تک نہ کھانے سے آپ کو بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس اور دیگر متعلقہ بیماریوں کا خطرہ تقریباً ختم ہوسکتا ہے۔
تیزی سے وزن کم ہونا
یہ میٹھے کھانوں پر مبنی کیلوریز کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے اور وزن کم کرنے اور مُٹاپے کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
مُنہ کی اندرونی صحت
چینی ترک کرنے کے بہت سے فوائد میں سے دانتوں اور مسوڑھوں کی خرابی سے بچا جاسکتا ہیں۔
جگر کی صحت
یہ عمل فرکٹوز سے بھرپور میٹھے کھانوں کی وجہ سے فیٹی جگر کی بیماری (NAFLD) کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔
دل کی صحت
اس عمل سے ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ٹرائگلیسرائیڈ کی سطح کو کم کرکے دل کی بیماری کے خطرے کو بھی کم کیا جاسکتا ہے ۔
دماغی صحت
چینی کو ترک کرنے سے چینی کی زیادہ مقدار سے منسلک اضطراب اور ڈپریشن کی علامات بھی کم ہوتی ہیں۔
توانائی
چینی نہ کھانے سے آپ کے جسم میں توانائی کی سطح کو مستحکم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔