طویل عمریں رکھنے والے جانور، آخری والا آپ کو حیران کردے گا

پرانی کالی مرجان کی کالونی 4000 سال سے زیادہ کی عمر رکھتی ہے


ویب ڈیسک February 23, 2025

انسانوں کے لیے 90 یا 100 سال کی عمر زیادہ ہو سکتی ہے لیکن کچھ جانوروں کے لیے 100 سال کی عمر ان کی پہلی سالگرہ کے قریب بھی نہیں ہے۔

یہاں کچھ ایسے جانوروں کا ذکر کیا جارہا ہے جو ہماری سوچ سے بھی کہیں زیادہ طویل عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو ہزاروں سال جیتے ہیں:

ننگ تل چوہا (naked mole rat):

محض 8 سینٹی میٹر لمبا یہ چوہا 40 سال تک زندہ رہتا ہے بنسبت عام چوہوں کے جو دو سال تک زندہ رہتے ہیں۔

کاکاپو:

کاکاپو سب سے لمبی عمر والا پرندہ ہے۔ یہ 90 یا 100 سال سے زیادہ کی عمر تک پہنچ سکتا ہے۔

جائنٹ کچھوا:

زیادہ تر دیوہیکل کچھوے 100 سال سے زیادہ زندہ رہتے ہیں۔ ایک چڑیا گھر میں موجود ایسے ہی جائنٹ کچھوے کی عمر 192 سال کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس کچھوے کا نام جوناتھن رکھا گیا ہے۔

گرین لینڈ شارک

وہیل مچھلیوں کے برعکس جو اپنا زیادہ تر وقت سطحِ سمندر کے قریب گزارتی ہیں، گرین لینڈ شارک گہرے سمندر میں رہتی ہیں۔ وہ صدیوں تک یعنی 400 سال تک زندہ رہ سکتی ہے ۔

کالی مرجان:

سب سے پرانی کالی مرجان کی کالونی 4000 سال سے زیادہ کی عمر رکھتی ہے ۔

گلاس سپنج:

ریکارڈ پر موجود قدیم ترین زندہ جانور گلاس سپنج ہیں۔ ایک گہرے سمندر کی نسل جسے Monorhaphis chuni کہا جاتا ہے جب تجزیہ کیا گیا تو اس کی عمر 17,000 سال نکلی۔

مقبول خبریں