وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کے دوران سندھ ہاؤس پر حملہ، ملزمان کے وارنٹ جاری

سندھ ہاؤس حملہ کیس میں سابق پی ٹی آئی ایم این اے فہیم خان، عطااللہ نیازی نامزد ملزمان ہیں


ویب ڈیسک February 24, 2025
ملزمان میں ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد:

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے دوران سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے دوران سندھ ہاؤس پر حملے کے کیس کی سماعت سول جج شہزاد خان  کے روبرو ہوئی۔

عدالت نے سماعت میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

واضح رہے کہ سندھ ہاؤس حملہ کیس میں سابق پی ٹی آئی ایم این اے فہیم خان، عطااللہ نیازی  نامزد ملزمان ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

مقبول خبریں