خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے

چند روز قبل بونیر اور دیگر علاقوں میں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے


ویب ڈیسک February 24, 2025

پشاور:

مینگورہ اور گرد و نواح کے علاقوں یں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ شہر اور اس کے قریبی علاقوں  میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارد کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی زیر زمین 140 کلومیٹر تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سوات ، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا میں بونیر اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کا مرکز سوات تھا۔

مقبول خبریں