شاہ رُخ خان منت چھوڑ کر کرائے کے گھر میں کیوں منتقل ہورہے ہیں؟

شاہ رُخ خان اپنا کروڑوں کا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے


ویب ڈیسک February 26, 2025

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان جلد اپنے خاندان کے ہمراہ اپنا مشہور بنگلہ ’منت‘ چھوڑ کر کرائے کے گھر میں منتقل ہونے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں تزین و آرائش کے سلسلے میں جاری کام کی وجہ سے شاہ رُخ خان اور ان کے بیوی بچوں کو منت چھوڑ کر ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے جارہے ہیں۔

کنگ خان کے محل جیسے گھر میں کئی بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایس آر کے اور ان کا خاندان عارضی طور پر ممبئی کے علاقے باندرہ کے پالی ہل  میں شفٹ ہو جائے گا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

واضح رہے کہ منت ممبئی کے علاقے باندرہ کا ایک آئیکونک محل نما بنگلہ ہے جو روزانہ سینکڑوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں بھارت کے مختلف حصوں سے مداح آتے ہیں اور شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کی امید میں اس کے بڑے دروازوں کے باہر انتظار کرتے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

 

مقبول خبریں