اسلام آباد: فیصل مسجد کے احاطے میں ایک شخص نے خود کوگولی مارلی

راولپنڈی کے رہائشی فیضان علی نے فیصل مسجد کے احاطے میں خود کو گولی مار کر خود کشی کی، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک February 27, 2025

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد کے احاطے میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی کے رہائشی فیضان علی نے فیصل مسجد کے احاطے میں خود کو گولی مار خود کشی کی۔ 

اسلام آباد پولیس  نے کہا کہ لاش اسپتال منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ متوفی کے پاس پڑا پستول بھی برآمد ہوا۔

مقبول خبریں