ملک میں پولیو وائرس کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے

ایک کیس سندھ کے ضلع قمبر اور پولیو کا دوسرا کیس پنجاب کے منڈی بہاؤالدین میں رپورٹ ہوا ہے


ویب ڈیسک February 28, 2025
فوٹو فائل

اسلام آباد:

پاکستان میں نئے سال 2025 کے مزید دو نئے پولیو کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل پولیو لیبارٹری نے سندھ اور پنجاب سے مزید دو نئے کیسز کی تصدیق کر دی ہے، جس کے مطابق ایک پولیو کیس سندھ کے ضلع قمبر اور دوسرا پولیو کیس پنجاب کے منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کیسز 2025 کے ہیں، جس کے بعد رواں سال سے اب تک مجموعی طور پر پولیس کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ایک کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی اسماعیل خان، تین کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے، جن میں ایک ضلع بدین، دوسرا لاڑکانہ، تیسرا قمبر اور ایک پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا ہے۔

اسی طرح گزشتہ سال 2024 میں پولیو کے کل 74 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 22 کا خیبرپختونخوا، 23 کا سندھ اور ایک،ایک بالترتیب پنجاب اور اسلام آباد میں سامنے آیا تھا۔

مقبول خبریں