’’اپنے یا پرائے‘‘پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار؛ ویڈیو دیکھیں

جو ارکان اسمبلی عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ساتھ رہے، سب کی بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہوچکی


ویب ڈیسک February 28, 2025

پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پنجاب ہر فسطائیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہمارے کارکن اپنے لیڈر سے آگے نکل چکے ہیں، میں تو اپنے ورکرز سے سیکھتی ہوں، وہی مجھے گائیڈ کرتے ہیں۔

 

مقبول خبریں