پاکستان جمہوریت میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے ممالک میں شامل

پاکستان ڈیموکریسی انڈیکس میں 6 درجے تنزلی کے بعد 124ویں نمبر پر آ گیا


ویب ڈیسک February 28, 2025

پاکستان جمہوریت میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے ممالک میں آگیا۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی پاکستان میں جمہوریت پر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریسی انڈیکس میں 6 درجے تنزلی کے بعد 124ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

اکانومسٹ کے مطابق  پاکستان جمہوریت میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

ممالک کی درجہ بندی انتخابی عمل، حکومت کے کام کرنے کے طریقے، سیاسی شرکت اور شہری آزادیوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں