نوشہرہ: خودکش دھماکے کی تحقیقات: سیاہ کپڑوں میں ملبوس حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا

اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث  مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لیے جاری کردی گئی، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک March 01, 2025

مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ  سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ  سیاہ کپڑے پہنے ہوئے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے خود کش حملہ اوور سے متعلق معلومات دینے والے شخص کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدرسہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید، کئی شدید زخمی

محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث  مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لیے جاری کردی گئی،  جب کہ  اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ حملہ آور کیسے مدرسے پینچا۔

سی ٹی ڈی حکام  کے مطابق حملہ آور مسافروں کی گاڑی سے اترا یا لایا گیا، تحقیقات کی جا رہی ہیں،  حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی تحقیقات میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں