20 پُش اپس لگانے کے بعد شہری کے پھیپڑے متاثر ہوگئے

شہری اسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس میں نیوموتھوریکس کی تشخیص کی


ویب ڈیسک March 02, 2025

چین کے شہر ہینان میں ایک شہری کے حالیہ کیس سے ڈاکٹر حیران رہ گئے جو 20 پش اپس کے بعد نیوموتھوریکس (پھیپڑوں کی خرابی) کا شکار ہو گیا۔

نامعلوم شہری نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے نئے سال کی قرارداد کے حصے کے طور پر اپنے آپ کو فٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس نے بتایا کہ گزشتہ ماہ اس نے وزن کم کرنے کے لیے پش اپس اور رسی پر اچھلنا شروع کیا تھا لیکن وہ صرف دو سیٹ پش اپس کرنے اور رسیاں اچھلنے کے بعد ہی طبعیت خراب محسوس کرنے لگا۔

وہ رک گیا اور اپنے روزمرہ کے معمولات پمیں مگن ہوگیا۔ لیکن جب وہ اگلے دن بیدار ہوا تو اسے سینے میں شدید درد اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

وہ اسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس میں نیوموتھوریکس کی تشخیص کی۔ یہ ایسی حالت ہے جس میں ہوا سینے اور پھیپھڑوں کے درمیان پھنس جاتی ہے۔

مقبول خبریں