دودھ معدے میں صحت بخش جراثیم کو تقویت دے سکتا ہے، تحقیق

مختلف غذائیں ان مائکروبیوم کو مختلف طریقوں سے متاثر کرتی ہیں


ویب ڈیسک March 02, 2025

معدے میں موجود مائکروبیوم نظام انہضام کو مؤثر طریقے سے خوراک کو توڑنے اور ضروری غذائی اجزاء پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ مختلف غذائیں ان مائکروبیوم کو مختلف طریقوں سے متاثر کرتی ہیں۔ اور ان غذاؤں میں سے ایک دودھ ہے۔

محققین کی ایک ٹیم نے پایا کہ زیادہ دودھ پینے کا تعلق دو قسم کے صحت بخش بیکٹیریا میں اضافے سے ہے جو آنتوں کی صحت کو سہارا دے سکتے ہیں جبکہ زیادہ پنیر کا استعمال صحت مند بیکٹیریا کی کم مقدار سے منسلک ہے۔

اس مطالعے کے لیے محققین کے حتمی تجزیے میں اگست 2013 اور اپریل 2017 کے درمیان 34 افراد کے ڈیٹا شامل کیے گئے جن کی کالونسکوپی کی گئی۔

مطالعے کے شرکا نے رپورٹ کردہ سوالنامے میں اپنی کُل ڈیری مصنوعات، دودھ، پنیر اور دہی کی مقدار کے بارے میں معلومات فراہم کیں جو وہ اپنی غذا میں استعمال کرتے تھے۔

مقبول خبریں