کراچی:
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج سے بتدریج داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات کراچی پر نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں اور شہر میں ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہواوں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہورہی ہے، کل شہر میں دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے، تاہم کراچی میں بادل برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔