26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور

ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں


ویب ڈیسک March 03, 2025

اسلام آباد:

26 نومبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے  56 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں، جس پر عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔ ملزمان  کے خلاف تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد گوندل نے دلائل مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کے کیسز میں 22 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مقبول خبریں