کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے اسکول کے بچوں کو بھی نہیں بخشا

ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا


ویب ڈیسک March 03, 2025
فوٹو- فائل

کراچی:

بلدیہ نمبر تین پٹنی محلہ میں اسکول کے بچوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ کم عمر موٹر سائیکل سوار ملزمان گلی میں آئے، ملزمان نے اردگرد کا جائزہ لیا اور واپس مڑ گئے۔

ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں فی الوقت متاثرہ بچوں نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

مقبول خبریں