حکومت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 6 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کے ٹی اوآرز طے کر لیے گئے۔
کمیٹی پاکستان انجینئرنگ کونسل ایکٹ 1975 کے تحت ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کونسل کے خلاف موصول شکایات اور عوام کی ادارے سے متعلق تحفظات کی جانچ پڑتال کرے گی۔
کمیٹی ایکٹ میں قانونی گیپ اور کمزوریوں کا تعین کرے گی۔ کمیٹی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن سیکریٹریٹ تعاون فراہم کرے گی۔ کمیٹی 3 ہفتوں میں رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی