کم وقت میں کاغذ کا جہاز بنا کر اُڑانے کا نیا عالمی ریکارڈ

ڈیوڈ رش کے پاس سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزازات ہیں


ویب ڈیسک March 06, 2025

ایک امریکی شہری نے کم وقت میں کاغذ کا جہاز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

ایک سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے صرف 5.12 سیکنڈ میں کاغذ کے جہاز کو تہہ کرکے اور پھینک کر نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

ڈیوڈ رش جن کے پاس سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزازات ہیں، نے لندن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران کاغذ کے ہوائی جہاز کو تہہ کرکے پھینکنے پر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

ڈیوڈ رش نے اس سے قبل یہ ریکارڈ 6.15 سیکنڈ میں قائم کیا تھا اور 5.12 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ اپنا ہی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے۔

ڈیوڈ رش نے بتایا کہ اگرچہ کاغذ کا ہوائی جہاز کا ریکارڈ کوئی پُرکشش نہیں لگتا لیکن بلاشبہ یہ سب سے خوبصورت ہے جو میں نے بنایا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بعض اوقات رفتار اور درستگی کمال سے بڑھ جاتی ہے۔

مقبول خبریں