اہلیہ پر بدترین تشدد اور  سر کے بال مونڈنے والا شوہر گرفتار؛ ویڈیو دیکھیں

ملزم نے معمولی گھریلو تنازع پر بیوی کو گالیاں بکیں اور تشدد کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک March 06, 2025

لاہور:

اہلیہ پر بدترین تشدد کرنے اور سر کے بال مونڈنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون (اپنی اہلیہ) پر بدترین تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔  اس حوالے سے رحیم یار خان سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں کال موصول ہوئی ، جس پر  کالر نے بتایا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ پر وحشیانہ تشدد کیا ہے، اس کے سر کے بال مونڈ دیے ہیں۔

متاثرہ خاتون کے بھائی نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی، جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گالیاں دیں، تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار  کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین ظلم، تشدد وہراسگی کی صورت میں فوری 15 ڈائل کریں اور 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کریں۔

 

مقبول خبریں