عوام نے بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 14 خوارجین کی لاشوں کو ذلت و رسوائی کا نشان بنا دیا

مرنے کے بعد بھی عوام نےان کیلیے شدید نفرت کا اظہار کیا،مقامی لوگوں نےلاشوں پر لعنت ملامت کی، اوران پر تھوک دیا، ذرائع


ویب ڈیسک March 07, 2025

اسلام آباد:

بنوں کی  عوام نے 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 14 خوارجین کی لاشوں کو ذلت و رسوائی کا نشان بنا دیا۔

 ذرایع کے مطابق بھنبھناتی مکھیوں کے درمیان پڑی ان لاشوں پر مقامی افراد نے تھوک دیا، جب پولیس 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 14 خوارجین کی لاشوں کو شناخت پریڈ کے لیے لے جا رہی تھی تو بنوں کے عوام کے جذبات بھڑک اٹھے۔

زمین پر پڑی ان کی مسخ شدہ لاشیں گواہ تھیں کہ دہشت گردی کا انجام ہمیشہ تباہی اور ذلت ہوتا ہے، ان پر مکھیاں بھنبھنا رہی تھیں، اور ہر گزرتا لمحہ ان کی بے بسی کی داستان سناتا تھا۔

مرنے کے بعد بھی عوام نے ان کے لیے شدید نفرت کا اظہار کیا، مقامی لوگوں نے لاشوں پر لعنت ملامت کی، پتھر برسائے اور ان کے انجام پر اظہارِ نفرت کیا۔

یہ وہی دہشت گرد تھے جو خوف و بربریت پھیلانے آئے تھے، مگر خود عبرت کی مثال بن گئے۔ یہ انجام ہے ان تمام عناصر کا جو ریاست اور عوام کے خلاف ہتھیار اٹھاتے ہیں۔ دہشت گردوں کے لیے زمین بھی تنگ ہے، مٹی بھی اور عوام بھی۔ 

مقبول خبریں