کراچی؛ ڈاکوؤں کی دن دہاڑے کار سوارفیملی سے اسلحے کے زورپر لوٹ مار، ویڈیو وائرل

ڈاکو 2 موبائل فونز، طلائی زیورات اور نقد رقم چھین کر فرار ہوئے


ویب ڈیسک March 07, 2025

کراچی میں ڈاکوؤں کی دن دہاڑے کار سوارفیملی سے لوٹ مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 3 میں دو 2 مسلح ڈاکوؤں کی دن دھاڑے لوٹ کار سواروں سے لوٹ مارکی۔  ڈاکو کار سوار فیملی سے 2 دو موبائل فونز،طلائی زیوارات سمیت لاکھوں  روپے کی نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے کے باوجود پولیس نے متاثرہ فیملی سے رابطہ نہیں کیا۔ فوٹیج میں دن دیہاڑے دیدہ دلیری سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

 

مقبول خبریں