اے این ایف کی کارروائی، 2 خواتین منشیات فروشوں سے 14 کلو سے زائد چرس برآمد

لاہور میں کورئیرسے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے325 گرام آئس برآمد کی گئی، ترجمان اے این ایف


ویب ڈیسک March 07, 2025

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں سے 14 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 58 لاکھ سے زائد مالیت کی 43.525 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

سواں اڈا راولپنڈی کے قریب دو خواتین کے قبضے سے 14.4کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 16.8 کلو چرس برآمد کر کے 2 افغان باشندوں کو گرفتارکیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم کے سامان میں چھپائی گئی 6 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ فیض پور انٹرچینج شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 5 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں چھپائی گئی 325 گرام آئس برآمدکی گئی۔ بابو صابو چوک لاہور کے قریب بیگ میں چھپائی گئی 1 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں