پک اپ ٹرک کے پیچھے زرافہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

میرا کام مردہ جانوروں کو محفوظ کرنا ہے، ڈرائیور


ویب ڈیسک March 07, 2025

امریکا میں ایک پک اپ ٹرک کے پیچھے زرافے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔

ناتھن سکیمانسکی نے ایک دوست کے ذریعے لی گئی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مردہ زرافے کو میکومب کاؤنٹی میں ایک پک اپ ٹرک میں لے جایا جا رہا ہے۔ تصاویر شیئر ہونے کے بعد تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

بعد میں ٹرک کے ڈرائیور کی شناخت ڈیرن ویہنر کے نام سے ہوئی جو سینٹ کلیئر فلیٹس ٹیکسی ڈرمی میں کام کرتا ہے۔

ڈیرن نے بتایا کہ زرافہ ایک چڑیا گھر میں طبعی طور پر بڑھاپے کی وجہ سے مر گیا تھا اور اسے میوزیم میں نمائش کے لیے محفوظ رکھنے کے لیے مجھے ہائر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا کام مردہ جانوروں کو محفوظ کرنا ہے تاکہ لوگ ہمیشہ انہیں دیکھ کر تعریف کر سکیں۔ کچھ لوگوں کو یہ عجیب یا مختلف لگ سکتا ہے لیکن میرے نزدیک یہ فن ہے۔
 

مقبول خبریں