کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، بچے کے ساتھ گھر کی دہلیز پربیٹھا شہری لٹ گیا

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی


ویب ڈیسک March 08, 2025

کراچی میں بچے کے ساتھ گھر کی دہلیز پر بیٹھا شخص لٹ گیا۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی  ایریا بلاک 19 میں گھر کی دہلیز پربچے کے ساتھ بیٹھے شہری کو ڈاکووں نے لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اپنے بچے کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا۔ شہری موبائل پر مصروف تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو آئے تو شہری پر پستول تان لیا۔ شہری نے بغیر مزاحمت کے موبائل فون ڈاکو کے حوالے کردیا جس کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہوگئے۔

واردات کے بعد شہری کا چھوٹا بچہ ڈاکوؤں کو حیرانی سے جاتا دیکھتا رہا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

 

مقبول خبریں