پشاور: واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر گروپ ایڈمن کو قتل کردیا گیا

مقتول مشتاق احمد کو جمعرات کی شام پشاور میں گولی مار کر قتل  کیا  گیا


ویب ڈیسک March 08, 2025

پشاور میں ایک شخص کو مبینہ طور پر واٹس ایپ گروپ  نکالنے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ مقتول ایک کمیونٹی واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا جسے مبینہ طور پر ایک شخص کو گروپ سے نکالنے پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔

مقتول مشتاق احمد کو جمعرات کی شام پشاور میں گولی مار کر قتل  کیا  گیا، پولیس دستاویزات کے مطابق اشفاق نامی شخص پر اس کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مقتول کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق مشتاق نے مبینہ طور پر کسی معاملے پر بحث کے بعد اشفاق کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  فریقین نے ملاقات کرنے اور صلح کرانے کا انتظام کیا تھا لیکن اشفاق بندوق لے کر آیا اور فائرنگ کرکے اس کے بھائی کو قتل کر دیا۔

بیان کے مطابق اشفاق واٹس ایپ گروپ سے ہٹائے جانے پر ناراض تھا۔

مقبول خبریں