شوہر نے اولاد نہ ہونے پر پہلی بیوی کیساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا

ملزمان میاں بیوی قتل کے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں


ویب ڈیسک March 10, 2025

سرگودھا:

شوہر نے اولاد نہ ہونے پر پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل ساہیوال کے رہائشی شاہد نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ مل کر اولاد نہ ہونے پر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔ شاہد کی پہلی شادی شمائلہ کے ساتھ ہوئی اور 12 سال شادی رہنے کے باوجود دونوں کی اولاد نہ ہوئی تو شاہد نے عائشہ کے ساتھ دوسری شادی کی۔

دوسری بیوی سے بھی اولاد نہ ہوئی تو شاہد اور دوسری بیوی عائشہ میں جھگڑے چلنے لگے، جس کے باعثشاہد نے پہلی بیوی شمائلہ کے ساتھ مل کر عائشہ کو پھندا دے کر قتل کردیا  اور واقعے  کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تھانہ ساہیوال پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مقبول خبریں