بشریٰ انصاری نے ہدیہ نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا، ویڈیو دیکھیں

بشریٰ انصاری نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام پیارا رمضان میں حضور ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا


ویب ڈیسک March 10, 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام پیارا رمضان میں ہدیہ نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔

بشریٰ انصاری نے ایکسپریس پیارا رمضان میں شرکت کی اور اپنی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔

بشریٰ انصاری نے پروگرام میں میزبان جویریہ سعود کی فرمائش پر ہدیہ نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔

بشریٰ انصاری نے پروگرام کے سیگمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کے بعد اُن کی زندگی تبدیل ہوگئی ہے اور شوہر بہت زیادہ عزت دیتے ہیں۔

اس پروگرام میں بشریٰ انصاری نے یہ بھی بتایا کہ اُن کے ساتھ آن لائن سامان منگوانے میں دھوکا ہوا تھا۔

مقبول خبریں