فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچانے کے لیے ویکسین تیار!

چین میں کی جانے والی حالیہ تحقیق میں ایک ویکسین کے متعلق بتایا گیا جو چوہوں میں ایتھرو سلیروسِز کو ختم کر سکتی ہے


ویب ڈیسک March 11, 2025

چین میں سائنس دانوں نے ایک ویکسین بنائی ہے جو خون کی شریانوں میں مواد کو جمع ہونے سے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شریانوں میں موجود یہ ذخیرہ خون کے لوتھڑے، فالج اور ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے۔

شریانوں میں چکنائی کا ذخیرہ ہونا (جس کو ایتھروسلوروسِز کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ ایک سوزشی بیماری ہے) دنیا بھر میں موت بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

سوزش کے سبب سخت ہونے والی شریانیں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے اور نتیجتاً اسٹروک، انیوریزم یا ہارٹ اٹیک تک لے جاسکتی ہے۔

عرصے سے سائنس دان یہ بات مانتے آئے ہیں کہ ویکسینیشن کے ذریعے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

اب جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں ایک ویکسین کے متعلق بتایا گیا جو چوہوں میں ایتھرو سلیروسِز کو ختم کر سکتی ہے۔

چین نینجِنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سائنس دانوں نے مقالے میں لکھا کہ ان کا نینو ویکسین ڈیزائن اور پری کلینیکل ڈیٹا ایتھروسلیروسِز کے حفاظتی علاج کی صلاحیت کو پیش کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں