اُدت نرائن کا اپنی متنازع ویڈیو پر مزاحیہ تبصرہ، ویڈیو دیکھیں

فلم کا ٹائٹل اچھا ہے، ’اُدت کی پپی تو نہیں؟‘


ویب ڈیسک March 11, 2025

بھارت کے معروف گلوکار اُدت نرائن نے خاتون مداح کو بوسہ کرنے والی متنازع ویڈیو پر ایک مزاحیہ تبصرہ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار اُدت نرائن ایک فلم کی پروموشن ایونٹ میں موجود ہیں جہاں وہ فلم کے نام کو اپنی متنازع ویڈیو سے جوڑتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کرتے ہیں۔

اُدت ساتھی فنکار سے کہتے ہیں’ ٹائٹل تو آپ کو بدل لینا چاہیے فلم کا پپی تو ٹھیک ہے۔ بہت خوبصورت ٹائٹل ہے آپ کی فلم کا پنٹو کی پپی۔‘ ساتھ ہی اُدت مزاحیہ انداز میں سوال کرتے ہیں ’اُدت کی پپی تو نہیں؟‘ جس پر وہاں موجود تمام حاضرین زور دار قہقہے لگاتے ہیں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ’یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ اس فلم نے ابھی ریلیز ہونا تھا‘۔ اُدت نرائن کے اس طنز و مزاح نے ایونٹ میں موجود لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ 

ویڈیو کے آخر میں اُدت نرائن نے واضح کیا کہ وہ ویڈیو جو آپ لوگ دیکھ رہے ہیں وہ 2 سال پُرانی ہے جوکہ آسٹریلیا کے ایک کنسرٹ کی ہے۔

واضح رہے کہ ادت نرائن کی ایک کنسرٹ کے دوران خاتون مداح کو ہونٹوں پر بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

مقبول خبریں