پاکستان کے دو ویٹ لفٹنگ آفیشلز پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پابندی

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے امجد امین بٹ اور وقاص اکبر کو چار سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا


ویب ڈیسک March 11, 2025
طلحہ طالب اور ابوبکر کے بعد چار مزید پاکستانی ویٹ لفٹرز کو معطل کردیاگیا فوٹوفائل

پاکستان ویٹ لیفٹرز پر پابندیوں کے بعد اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستان کے دو آفیشلز پر بھی پابندی لگ گئی۔

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سابق نائب صدر امجد امین بٹ اور ویٹ لفٹنگ کوچ وقاص اکبر کو چار سال کے لیے ویٹ لفٹنگ کی سرگرمیوں کے لیے نا اہل قرار دے دیا ہے، ان دونوں کو مختلف شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔ 

آئی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت فیڈریشن کے سابق صدر حافظ عمران بٹ اور کوچ عرفان بٹ کا کیس ثالثی عدالت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف بھی پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

مقبول خبریں