پنجاب؛ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کا مرتکب افسر گرفتار

ملزم نے ترقیاتی اسکیموں میں شامل کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے رشوت لی


ویب ڈیسک March 11, 2025

پنجاب میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کے مرتکب افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں کرپشن  کی شکایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے پی اینڈ ڈی بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمن کو گرفتارکر کے مقدمہ درج  کرلیا۔

ملزم نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اسکیمیں شامل کرانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے رشوت لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کرپشن ریڈ لائن ہے جو کسی صورت برداشت نہیں۔ عوام شکایات کی فوری طور پر رپورٹ کریں۔ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی سطح پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔

مقبول خبریں