ایپل اپنے آپریٹنگ سسٹمز میں بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار

ایپل کی جانب سے نئے ورژنز ایپل کے ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے


ویب ڈیسک March 11, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے آپریٹنگ سسٹمز آئی او ایس، آئی پیڈ او ایس اور میک او ایس کیلئے بڑی تبدیلیوں کی تیاری کر رہی ہے۔

بلومبرگ کے مارک گُرمن کے مطابق ایپل آئی او ایس 19، آئی پیڈ او ایس 19 (کوڈ نیم لک) اور میک او ایس 16 (کوڈ نیم چیئر) کے ساتھ سافٹ ویئر کی تاریخ کی سب سے بڑی تشکیلِ نو کرنے جا رہا ہے۔

تینوں نئے آپریٹنگ سسٹمز جون میں منعقد ہونے والے ایپل کے ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے بعد ازاں سال کے دوسرے شش ماہی میں باقاعدہ لانچ کر دیے جائیں گے۔

گُرمن نے بتایا کہ نئے تینوں ورژنز میں آئکون، مینو، فرسٹ پارٹی ایپس، ونڈوز اور مجموعی سسٹم یو آئی میں بنیادی تبدیلی دیکھی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 19، 2013 کے آئی او ایس 13 کے بعد سے سب سے اہم اپ ڈیٹ ہوگی جبکہ میک او ایس 19 2020 کے بِگ سر کے بعد سے سب سے بڑی اپ ڈیٹ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں