بھارتی پرواز میں مسافروں نے بیت الخلا کو کچرا کنڈی بنادیا

ٹوائلٹ کی بندش پلاسٹک کے تھیلوں، کچروں اور کپڑوں جیسی اشیاء کی وجہ سے ہوئی


ویب ڈیسک March 13, 2025

ایئر انڈیا نے مسافروں سے التجا کی ہے کہ بیت الخلا کا استعمال صرف ان مقاصد کے لیے کریں جس کیلئے وہ بنے ہیں۔

یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایئرلائن میں کپڑے اور دوسری اشیا کی وجہ سے ٹوائلٹ بند ہوگیا۔

دہلی جانے والی پرواز کے 12 میں سے آٹھ بیت الخلاء بند ہونے کی وجہ سے طیارے کو شکاگو واپس آنا پڑا۔

ایئر انڈیا AI126 شکاگو سے دہلی کے لیے پرواز کر رہی تھی جب آٹھ بیت الخلا کے بند ہوجانے کے نتیجے میں شکاگو واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

جہاز کے اترنے کے بعد عملے نے پایا کیا کہ ٹوائلٹ کی بندش پلاسٹک کے تھیلوں، کچروں اور کپڑوں جیسی اشیاء کی وجہ سے ہوئی۔ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے ٹائمز آف انڈیا کو فراہم کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایئر لائن مسافروں پر زور دینا چاہتی ہے کہ وہ بیت الخلا کو صرف ان مقاصد کے لیے استعمال کریں جن کیلئے وہ بنائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں