مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبالر کو وزیراعظم نے ملاقات کیلئے بلالیا

قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کی جلیبی فروخت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تو شہباز شریف نے ملاقات کیلئے طلب کرلیا


ویب ڈیسک March 12, 2025

مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے بلالیا۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے فٹبالر محمد ریاض نے مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنا شروع کردی۔

ان کی جلیبی فروخت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تو وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی فٹبالر محمد ریاض گزر بسر کیلئے جلیبیاں بیچنے پر مجبور

رپورٹ کے مطابق محمد ریاض ایشین گیمز، سیف گیمز، یوتھ چیمپئنز شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے قومی ٹیم کی نمائنگی کرتے ہوئے درجنوں انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

محمد ریاض ڈپارٹمنٹس کی بندش اور فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں، محمد ریاض کے الیکٹرک کی ٹیم سے فٹبال کھیلا کرتے تھے۔

مقبول خبریں