بینک فراڈ کیس میں ماڈل نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو بینک فراڈ کیس میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر کو ریمانڈ مکمل ئونے پر پیش کیا کیا گیا۔
استغاثہ کے مطابق ملزم عاطف خان سے تفتیش جاری ہے 7 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔ ملزم سے ریکوری کرنی ہے۔ ملزم نے 2015 سے 2024 کے دوران 53 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ ملزمان کے فراڈ سے ادارے کو مجموعی طورپر 1.2 بلین کا نقصان ہوا۔
عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 18 مارچ تک توسیع کرتے اسے پیر کے روز ڈاکٹر کے پاس لے جانے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ بینک الفلاح سیکیورٹیز میں 540 ملین روپے کی خرد برد کا معاملہ سامنے آنے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے سابق سی ای او عاطف محمد خان کو 08 مارچ 2025 کو گرفتار کیا تھا۔
ملزم عاطف محمد خان بطور سی ای او اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا تھا۔ ملزم نادیہ حسین کے شوہر ہیں۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایف ائی اے آفیسر کے خلاف رشوت طلبی کا الزام عائد کرنے پر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپا مار کارروائی بھی گئی تھی۔