اسلام آباد: پیشی پر عدالت آئی خواتین اور وکلاء کے درمیان جھگڑا، گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ

خواتین ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے کچہری آئیں تھی


ویب ڈیسک March 15, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیشی پر آئی خواتین اور وکلاء کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دورن وکلاء اور خواتین کے درمیان گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق خواتین ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے کچہری آئیں تھی، وکلاء اور خواتین کے درمیان گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ ہوا، 

ذرائع  نے کہا کہ ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون تنزیلہ بتول ، سلطانہ فاؤنڈیشن اسلام آباد کی رہائشی ہیں، خاتون تنزیلہ بتول 302 کے کیس کے سلسلے  میں عدالت ائی ہوئی تھیں، متاثرہ خواتین میں رملہ شہزادی اور مریم عمران بھی شامل ہیں۔

 ذرائع  کے مطابق بقیہ خواتین بھی کیسز کی سلسلے میں عدالت  میں موجود تھیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے  سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وکیل عمر ستی کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، 

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وکیل اور خواتین میں تکرار کا سلسلہ خواتین کی جانب سے شروع ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں