باجوڑ؛ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے، زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک March 15, 2025
فوٹو: فائل

BAJAUR:

خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد نے تھانہ لوئی سم ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ  کی جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت  4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ باجوڑ عنایت کلے بازار میں ایس ایچ او کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار کفایت اللہ، ابو ہریرہ، حاجی گل بادشاہ اور حذیفہ  شامل ہیں، زخمیوں کو ہیڈ کوارٹرز اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں