ڈیوڈ وارنر کی پہلی بھارتی فلم کب ریلیز ہوگی، تاریخ سامنے آگئی

فلم میں نیتھن اور سری لیلا نے مرکزی کردار کریں گے


ویب ڈیسک March 16, 2025

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی پہلی بھارتی فلم رواں ماہ کے آخر میں ریلیز ہوگی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے تیلگو مووی روبن ہڈ میں مختصر کردار ادا کیا ہے۔

گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بھارتی سنیما میں آرہا ہوں۔

مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر ڈان بن گئے بڑی لالی پاپ گن کیساتھ تصاویر وائرل

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں روبن ہڈ فلم کا حصہ بننے پر کافی پُرجوش ہوں اور اس میں کام کرکے بیحد لطف اندوز ہوا، کرکٹر اپنی فلم کی ریلیز 28 مارچ کو ہونے کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: مشہور کرکٹ اسٹار بھارتی فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار، کونسی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟

واضح رہے کہ فلم میں نیتھن اور سری لیلا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ 

ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کی وجہ سے بھارت میں کافی مشہور ہیں، ان کی تامل گانوں پر ڈانس کی ٹک ٹاک ویڈیوز کافی وائرل ہوچکی ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں