بدین: 2 گروپس کے درمیان تصادم،6 شہری جاں بحق، 7 زخمی، وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

مجھے افسوس ہے کہ برکتوں  بھرے مہینے میں بھی لوگ ایک دوسرے کا خون بہانے سے گریز نہیں کرتے، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک March 16, 2025

سندھ کے ضلع کیریو گھنور بدین میں 2 گروپس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 شہری جاں بحق اور 7  زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے بدین میں دو گروپوں میں  فائرنگ کے نتیجے  میں ہلاکتوں کا نوٹس لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ  پولیس اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیئے سخت قانونی کاروائی کر کے رپورٹ دی جائے؛ شہریوں کی جان، مال اور عزت آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت پھیلانے والے عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے؛ مجھے افسوس ہے کہ برکتوں  بھرے مہینے میں بھی لوگ ایک دوسرے کا خون بہانے سے گریز نہیں کرتے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی بدین سے تفصیلات طلب کرلیں، ۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ فی الفور پولیس ٹیمز کو حرکت میں لایا جائے، قانون شکن اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، خوف اور دہشت پھیلانے والے عناصر کے خلاف آہنی اقدامات کیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ  علاقے میں امن اور قانون کی رٹ کے قیام کے لیئے علاقہ معززین اور معروف شخصیات کے کردار کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں