تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کے باہر ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں شہید عالم دین مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جب کہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ باغ ناران میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں مذہبی، سیاسی و دیگر مکاتب فکر سے تعاون رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
دوسری جانب مفتی منیر شاکر پر دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
متن کے مطابق آئی ای ڈی مسجد کے چھوٹے گیٹ کیساتھ لگائی گئی تھی۔
تفتیشی ٹیم نے کہا کہ دھماکے کا ٹارگٹ مفتی منیر شاکر تھے، جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں تھے۔