ہنڈراس؛ طیارہ گر کر تباہ، مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک

ہلاک افراد میں امریکی اور فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حکام


ویب ڈیسک March 18, 2025
طیارے میں امریکی اور فرانس کے شہری بھی سوار تھے—فوٹو: رائٹرز

TEGUCIGALPA:

وسطی امریکی ملک ہنڈراس کے ساحلی علاقے میں طیارہ پرواز بھرتے ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں مشہور موسیقات سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ طیارہ روٹین آئس لینڈ سے پرواز بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوا تاہم 5 افراد بچ گئے اور ایک تاحال لاپتا ہے۔

ہنڈراس کے وزیرٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ہنڈراس کی ایئرلائن کا طیارہ لانشا کا ملبہ آئس لینڈ سے تقریباً ایک کلومیٹر پر مل گیا ہے۔

فائرفائٹر اہلکاروں نے بتایا کہ تمام متاثرین کو نکالنے تک آپریشن جاری رہے گا اور توقع ہے کہ موسم بہتر رہے گا۔

پرواز کی تفصیلات کے مطابق مسافروں میں امریکی اور فرانس کے شہری اور دو بچے بھی شامل ہیں اور یہ پرواز لاسیبا ایئرپورٹ جا رہی تھی۔

حکام نے بتایا کہ مسافروں میں مشہور موسیقار اوریلیو مارٹینیز سویز بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

طیارے کے حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا اور ایئرلائن کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں