خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسمبلی اجلاس پہلے 7 اپریل 2025 تک ملتوی تھا، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک March 19, 2025

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 14 مارچ 2025 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا۔

اسمبلی اجلاس پہلے 7 اپریل 2025 تک ملتوی تھا تاہم اب اسپیکر نے اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل 54 (3) اور 127 کے تحت اجلاس ملتوی کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں