کراچی: چھت سے گرنے والا شخص دورانِ علاج جاں بحق

متوفی کی شناخت 45 سالہ عارف کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر March 19, 2025
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دو منزلہ مکان کی چھت سے گرنے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 6 بی انار کلی بینگلوز کے قریب گھر کی چھت سے گر کر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔تاہم، سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے مضروب کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ عارف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ مکان کی دوسری منزل پر سولر پلیٹ لگانے کے دوران منگل کی شام بلندی سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم، سرجانی ٹاؤن پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں