مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو گرفتار کرلیا گیا

کامران قریشی کو ڈیفنس میں واقع بنگلے سے گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک March 20, 2025

کراچی:

مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے وی سی سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث اور مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی  کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر منہاس نے بتایا ہے کہ  ملزم کامران قریشی کو ڈیفنس فیز5 خیابان مومن پر واقع بنگلے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں