میں چاہتی ہوں ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان سے شادی کرلے، راکھی ساونت

ہانیہ نہایت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو پوری دنیا میں مقبول ہیں


ویب ڈیسک March 26, 2025

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اسٹار ہانیہ عامر اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے درمیان رشتہ جوڑنے کی تجویز دے دی۔

یہ دلچسپ تجویز اس وقت سامنے آئی جب ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں "ریکگنیشن ایوارڈ" سے نوازا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی معصومانہ اور تفریحی باتوں کو سراہا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے کمنٹ میں راکھی ساونت نے کہا، "مجھے ہانیہ بہت پسند ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ نہایت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو پوری دنیا میں مقبول ہیں۔

راکھی ساونت کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا۔ کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا جبکہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے فرق پر سوال اٹھایا۔

ایک صارف نے لکھا، "اگر ہانیہ پاکستانی حسینہ اور گڑیا ہے تو وہ کسی بڑی عمر کے آدمی سے کیوں شادی کرے گی؟"
دوسرے صارف نے تبصرہ کیا، "راکھی جی، آپ ہماری لڑکی کو اپنے بھائی کے لیے کیوں تجویز کر رہی ہیں؟"

یہ پہلی بار نہیں کہ راکھی ساونت نے سلمان خان سے متعلق کوئی تجویز دی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ کہہ چکی ہیں کہ سلمان خان کو نئی اور باصلاحیت اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے بجائے ان ہیروئنز کے جو ان کی حالیہ فلموں میں بار بار نظر آتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں