گوجرانوالہ میں کرنٹ لگنے سے 3 کم سن بہن بھائی جاں بحق

تینوں بچے اپنی خالہ کے گھر عید منانے آئے تھے کہ باہر کھیلتے ہوئے بجلی کا کھمبا گر گیا


ویب ڈیسک July 30, 2014
بچوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،فوٹو:فائل

کھیالی چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے 3 کم سن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق گوجرانوالہ کےعلاقے کھیالی چوک میں بجلی کا کھمبا گرنے کے باعث 3 کم سن بہن بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 6 سے 12 سال بتائی جاتی ہیں ۔ تینوں بہن بھائی خالہ کے گھر عید منانے آئے تھے کہ باہر کھیلتے ہوئے بجلی کا کھمبا ان پر گر گیا جس کے باعث تینوں کم سن کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، بچوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں